
زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعظم
لاہور :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں فی ایکڑ زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاشتکاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Overdue Last read · last published · next check
Last read 2 hours ago, longer than this feed's 1 hour schedule.

لاہور :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں فی ایکڑ زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاشتکاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد:کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیمِ نو کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

لاہور: لاہور ایکسپو سینٹر میں ایپ سپ کے زیراہتمام سی پاکستان 2026 کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان، ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان اور میاں عامر محمود نے شرکت کی۔

ایمسٹلوین: پاکستان نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن میچ میں جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی اور ورلڈ کپ میں 16 سال سے جاری فتح کا انتظار ختم کردیا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل معاشی حالات سے نکل کر استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے اور اب حکومت کی توجہ پائیدار معاشی ترقی پر مرکوز ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، صحت کو سیاسی بحث کا موضوع بنانے سے گریز کیا جائے۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں اور کارکنوں کا اہم اجلاس پیپلز پارٹی ویمنز ونگ کی صدر فریال تالپور کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور وسطی پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے پر غور کیا گیا۔

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب سے سیکھنے والوں کو پنجاب پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیے، مریم نواز نے لوگوں کو کام کرنے، گڈ گورننس اور میرٹ یقینی بنانے کا طریقہ سکھایا ہے۔

لاہور: میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے عوام میں آگاہی مہم جاری ہے، عوام کو نئے صوبوں کی ضرورت اور افادیت سمجھ آگئی تو اس معاملے پر پیشرفت جلد ہوگی۔

اسلام آباد: پاکستان نے چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں ورچوئل اثاثہ جات کے لیے مکمل لائسنسنگ نظام تشکیل دے دیا ہے۔

اسلام آباد: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، پٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

راولپنڈی: ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیوکا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

لاہور: گورنر ہاؤس لاہور میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کے زیر اہتمام ایکسی لینس ایوارڈز 2026 کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تعلیم، انٹرپرینیورشپ، بزنس انوویشن اور سماجی خدمات کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔

لیڈز: انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتو سری سیف الدین نسوتیون اسماعیل نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

لاہور: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں، جبکہ اعلیٰ تعلیم کو ملکی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تحقیق، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مزید توجہ دینا ہوگی۔

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور ٹیلنٹ کے حوالے سے ملک میں کوئی کمی نہیں، تاہم یونیورسٹیوں اور انڈسٹری کے درمیان موجود خلا ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، ٹیلنٹ کے حوالے سے ملک میں کوئی کمی نہیں، تاہم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے بہتر مواقع اور مؤثر نظام کی ضرورت ہے۔

لاہور: گورنر ہاؤس لاہور میں ایپ سپ ایکسی لینس ایوارڈز 2026 کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (APSUP) پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے ہمیں دوسروں کی طرف دیکھنے کے بجائے خود عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

راولپنڈی : ملک میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

راولپنڈی/اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا، جس پر ضلعی انتظامیہ نے پری الرٹ جاری کرتے ہوئے نشیبی علاقوں اور نالہ لئی کے اطراف رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، صوبے میں پائیدار امن و استحکام معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ہسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت نے مشاورت تیز کردی۔

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی سٹیڈیم لاہور کی پچ سے متعلق اپنے سابقہ فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا۔

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتو سیری سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا۔

اسلام آباد: شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وزارت خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شام کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بامقصد بات چیت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ملکی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔