ایمسٹلوین: پاکستان نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن میچ میں جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی اور ورلڈ کپ میں 16 سال سے جاری فتح کا انتظار ختم کردیا۔
اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مواقع فراہم کرنے کے لیے ملک گیر انڈر 15 سکول ہاکی چیمپئن شپ اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لیڈز : پاکستان کے قائم مقام کپتان سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم حریف کے سامنے کھیل کے تمام شعبوں میں مؤثر مقابلہ پیش نہیں کرسکی۔
ہیڈنگلے : ہیڈنگلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل برطانوی سوپرانو گلوکارہ لورا رائٹ نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کرکے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے۔
کولمبو: بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے سری لنکن ٹیم مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے، جہاں کوشال مینڈس اور دنیش چندیمل کی عدم دستیابی یقینی ہوگئی، جبکہ پاتھم نسانکا کی شرکت بھی فٹنس مسائل کے باعث مشکوک ہے۔
سڈنی : آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل اور ان کی اہلیہ وینی رامن کے گھر دوسری اولاد کی صورت میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام مائیا میکسویل رکھا گیا ہے۔
گال : گال میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے اپنی دوسری اننگز 193 رنز پر مکمل کردی، جس کے بعد میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 372 رنز کا ہدف ملا ہے۔