اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو سرکاری سہولیات کی فراہمی مزید آسان، تیز اور جدید بنانے کے لیے ڈیجیٹل سروسز پر خصوصی توجہ دی جائے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت ایسے تمام منصوبوں کی سرپرستی کرے گی جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مالیاتی نظام کا حصہ بنانے اور پاکستان میں نقد رقم کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں۔
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس جو غیر فعال، منسوخ یا طویل عرصے سے استعمال نہ ہونے والے موبائل نمبرز پر چل رہے ہیں، انہیں کسی بھی وقت بند کیا جا سکتا ہے۔
کیلیفورنیا: دنیا بھر میں ویڈیوز دیکھنے کے لیے مقبول یوٹیوب پلیٹ فارم کو عام طور پر طویل ویڈیوز کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، تاہم چند سال قبل کمپنی نے مختصر ویڈیوز کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے "یوٹیوب شارٹس" متعارف کرائے۔
کیلیفورنیا: دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کو آن لائن دھوکا دہی سے محفوظ رکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک نیا سکیورٹی ٹول متعارف کرانے جا رہی ہے، جو مشکوک گفتگو میں ممکنہ فراڈ کی نشاندہی کرے گا۔
کیلیفورنیا: دنیا بھر میں مقبول فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے کئی برس کے وقفے کے بعد اپنے نام کے لوگو، یعنی ورڈ مارک، کو نئے انداز میں پیش کردیا ہے۔
لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں یوٹیوب سمیت پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث صارفین کو آن لائن سرگرمیوں میں رکاوٹ اور سست رفتار انٹرنیٹ کا سامنا ہے۔
کیلیفورنیا: گوگل میپس دنیا بھر میں راستوں اور مختلف مقامات کی نشاندہی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول نیوی گیشن ایپلی کیشن ہے، جس سے بڑی تعداد میں اسمارٹ فون صارفین روزانہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔
کیلیفورنیا: واٹس ایپ پر کئی ماہ یا سال پرانے پیغامات تلاش کرنا صارفین کے لیے اکثر خاصا دشوار ہوتا ہے، تاہم اب ایپ انتظامیہ اس عمل کو سہل بنانے کے لیے ایک نئی سہولت کی آزمائش کر رہی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کی روک تھام کے لیے کارروائی کرتے ہوئے مختلف زمروں میں 15 لاکھ 42 ہزار 800 یو آر ایل بند کر دیے۔