RSS Amplifier

Independent Urdu · Aug 22, 2026

امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی

0
Sign in to vote or save

Independent Urdu

امریکہ کی ایک وفاقی عدالت کے جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے ان شہریوں کو ویزا جاری کرنے پر حکومت کی عائد پابندی ختم کردی جو مستقل طور پر امریکہ میں آباد ہونا چاہتے ہیں۔

یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

جنوبی ضلع نیویارک کی عدالت میں جمعے کو جاری کیے گئے فیصلے میں جج جینیٹ ورگاس نے اس پالیسی کو ’قانون کے منافی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسے نافذ کرتے ہوئے اپنے ’قانونی اختیارات سے تجاوز‘ کیا۔

جنوری میں نافذ ہونے والی اس پالیسی کے تحت 75 ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزوں کی درخواستوں پر کارروائی معطل کردی گئی تھی۔

ان ممالک میں پاکستان، افغانستان، برازیل، مصر، ایران، عراق، نائجیریا، صومالیہ، تھائی لینڈ اور یمن بھی شامل تھے۔

اس وقت امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ ’اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ زیادہ خطرے والے ممالک سے آنے والے تارکین وطن امریکہ میں فلاحی مراعات کا غیر قانونی استعمال نہ کریں یا عوامی وسائل پر بوجھ نہ بنیں۔‘

تاہم جج ورگاس نے قرار دیا کہ قونصلر افسران کو درخواست گزار کے دیگر حالات سے قطع نظر صرف اس کے ملکِ پیدائش کی بنیاد پر امیگرنٹ ویزا مسترد کرنے کا حکم دینا درست نہیں تھا۔

فیصلے کے تحت صرف اس پالیسی کی بنیاد پر مسترد کیے گئے ویزوں کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی حکومت اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہے۔

ٹرمپ نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا اور وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد انہوں نے ملک بدری کے عمل کو تیز کرنے اور سرحدی آمدورفت کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

21 جنوری، 2026 سے امریکی محکمہ خارجہ نے درج ذیل ممالک کے شہریوں سے تعلق رکھنے والے امیگرنٹ ویزا درخواست گزاروں کو ویزا جاری کرنے کا عمل روک دیا تھا

افغانستان، البانیہ، الجزائر، انٹیگوا اور باربوڈا، آرمینیا، آذربائیجان، بہاماس، بنگلہ دیش، بارباڈوس، بیلاروس، بیلیز، بھوٹان، بوسنیا اور ہرزیگووینا، برازیل، برما، کمبوڈیا، کیمرون، کیپ وردے، کولمبیا، کوٹ ڈی آئیوری، کیوبا، جمہوریہ کانگو، ڈومینیکا، مصر، اریٹیریا، ایتھوپیا، فجی، گیمبیا، جارجیا، گھانا، گریناڈا، گوئٹے مالا، گنی، ہیٹی، ایران، عراق، جمیکا، اردن، قازقستان، کوسوو، کویت، کرغیز جمہوریہ، لاؤس، لبنان، لائبیریا، لیبیا، مالدووا، منگولیا، مونٹی نیگرو، مراکش، نیپال، نکاراگوا، نائجیریا، شمالی مقدونیہ، پاکستان، جمہوریہ کانگو، روس، روانڈا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈائنز، سینیگال، سیرا لیون، صومالیہ، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ٹوگو، تیونس، یوگنڈا، یوراگوئے، ازبکستان اور یمن۔

Read the original on independenturdu.com

Comments

Nothing yet. Say the first thing.

    Sign in to join the conversation.