RSS Amplifier

News source

Independent Urdu

independenturdu.comSource feed ↗33 articles

Overdue Last read · last published · next check
Last read 3 hours ago, longer than this feed's 1 hour schedule.

Latest articles

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد پہلی فتح، جاپان کو شکست

پاکستان نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پہلی فتح حاصل کرتے ہوئے جاپان کو 4-3 سے شکست دے دی۔ وگنر سٹیڈیم میں ہفتے کو کھیلے گئے نویں سے 16ویں پوزیشن کے کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو ہرایا۔ آٹھ سال کے وقفے کے بعد ورلڈ کپ میں واپسی کرنے والی پاکستانی ٹیم کا ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں سفر مایوس کن رہا۔ گرین شرٹس کو انگلینڈ اور روایتی حریف انڈیا سے شکست…

عمران خان کی صحت پر حکومت نے سیاست نہیں کی: عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات نے ہفتے کو پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انتظامیہ نے عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کروایا جب کہ اس کے برعکس پی ٹی آئی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ’بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا گیا اور انتظامیہ نے عدالتی حکم کے مطابق ان کا طبی معائنہ کرایا۔‘ انہوں نے…

امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی

امریکہ کی ایک وفاقی عدالت کے جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے ان شہریوں کو ویزا جاری کرنے پر حکومت کی عائد پابندی ختم کردی جو مستقل طور پر امریکہ میں آباد ہونا چاہتے ہیں۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ جنوبی ضلع نیویارک کی عدالت میں جمعے کو جاری کیے گئے فیصلے میں جج جینیٹ ورگاس نے اس پالیسی کو ’قانون کے منافی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو…

راول پنڈی، اسلام آباد میں مون سون، اربن فلڈنگ سے نمٹنے کی پلاننگ

راول پنڈی ڈویژن میں مون سون بارشوں اور ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے اور نالہ لئی کی پانی کے بہاؤ کی استعداد بڑھانے کے لیے ضروری انجینیئرنگ اقدامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہفتے کو کمشنر راول پنڈی ڈویژن سلمان غنی اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر راول پنڈی، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن،…

پنجاب، رواں ہفتے 117 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 18 عسکریت پسند گرفتار: سی ٹی ڈی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے رواں ہفتے صوبے کے مختلف اضلاع میں 117 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران ’مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 18 عسکریت پسندوں‘ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق یہ ’کارروائیاں صوبے میں دہشت…

پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کی باقاعدہ لائسنسنگ کا آغاز

وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے ہفتے کو کہا ہے کہ ملک میں ورچوئل اثاثہ خدمات کی باقاعدہ لائسنسنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ پہلے سے یہ خدمات فراہم کرنے والے کاروباروں کو قانونی دائرے میں آنے کے لیے 5 ستمبر 2026 تک درخواست دینا ہوگی۔ پاکستان نے 21 مئی 2025 کو غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے، عالمی سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے اور…

شامی وزیر خارجہ، ہیئت تحریر الشام اور افغانستان

’اگر وہ انگریزی میں بات کرنے لگے تو میری نوکری کا کیا ہوگا؟‘ یہ جواب تھا شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کے شامی مترجم کا، جب گذشتہ روز ہم ان کی چند صحافیوں سے گفتگو کے لیے اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل کے گلگت روم پہنچے۔ مہمان وزیر کی آمد سے قبل انتظار کے دوران میں نے ان کے مترجم سے استفسار کیا کہ الشیبانی تو دمشق یونیورسٹی سے انگریزی زبان و ادب میں ڈگری رکھتے ہیں تو خود کیوں نہیں بولتے؟ شامی…

راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعیناتی کی منظوری

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں سکیورٹی کے لیے پاکستانی فوج کی تین کمپنیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے 21 اگست 2026 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاکستانی فوج کی تین کمپنیوں کو راولپنڈی میں حساس سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ انڈپینڈنٹ اردو کے پاس وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی موجود ہے۔…

پاکستان کا ’سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر‘ کیا کرے گا؟

حکومت پاکستان کی جانب سے ’سکائی 47 (قراقرم ون)‘ کے نام سے ملک کے ’سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر‘ کے افتتاح کے بعد اسلام آباد کے مضافات میں واقع اس ڈیٹا سینٹر پر کام شروع ہو گیا ہے۔ سمارٹ سٹی میں واقع یہ ڈیٹا سینٹر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ژونگ شنگ ٹیلی کمیونیکیشن (زیڈ ٹی ای) اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ پاکستان میں سکائی 47 کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب دنیا…

عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم اور اپنے بانی چیئرمین عمران خان کو عدالتی حکم کے باوجود علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل نہ کرنے پر ہفتے کو سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے تین دن قبل حکم دیا تھا کہ جمعے سے قبل عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے عندیہ دیا تھا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو سپریم کورٹ سے رجوع…

ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جمعے کو کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کئی ماہ سے جاری جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے کیونکہ تہران اس وقت واشنگٹن کے مقابلے میں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پزشکیان نے ڈاکٹروں سے ملاقات کے دوران کہا: ’بہتر ہے کہ ہم اب جنگ ختم کر دیں کیونکہ ہم طاقت اور وقار کی پوزیشن میں ہیں۔‘ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں جبکہ فروری میں…

مرزا پور دی مووی: ہٹ ویب سیریز کا اب سینیما پر امتحان

حال ہی میں جب ’مرزا پور‘ کا ٹیزر آیا تو بیشتر کا خیال تھا کہ ممکن ہے کہ اس ویب سیریز کا چوتھا سیزن آ رہا ہو لیکن پھر ٹریلر کی رونمائی سے پہلے یہ معلوم ہوا ہے کہ اب اس ایکشن تھرلر سیریز کو بڑے پردے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اب 4 ستمبر کو فلم ’مرزا پور دی مووی‘ کو سینیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ علی فضل، منوج ترپاتھی، دیوندو شرما، شیوتا ترپاتھی سمیت کئی نامی گرامی ستاروں کی اس ویب سیریز پر فلم آنے…

یورپی ملکوں کی ایشیائی اور افریقی نوادرات کی لوٹ مار

یورپی کلونیل ازم نے ایشیا اور افریقہ کے ملکوں کی نہ صرف دولت اور پیداواری ذرائع کو لوٹا بلکہ ان کی قدیم تاریخ کی نادر اشیا کو بھی لوٹ کر لے گئے اور اپنے عجائب گھروں میں ان کی نمائش کی۔ اس کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی ڈاکو ڈاکا زنی کے بعد اپنے جرم پر شرمندہ ہونے کی بجائے اس پر فخر کرے۔ یورپی ملکوں نے ایشیا اور افریقہ کے ملکوں پر اپنے قبضے کو یہ کہتے ہوئے جائز قرار دیا کہ وہ غیر مہذب اقوام کو تہذیب…

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف ایک اننگز اور 103 رنز سے جیت

انگلینڈ نے جمعے کو لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز ہی پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے ہرا دیا۔ جمعے کو 195 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا جب کہ اس کی پہلی اننگز میں دو وکٹیں ہی ہاتھ میں تھیں۔ تاہم انگلش ٹیل نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلی اننگز اپنی ٹیم کے سکور کو 409 رنز تک پہنچا دیا اس طرح اسے پاکستان کے خلاف 238 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ انگلینڈ کے ڈین…

پاکستان سمیت 12 ممالک کی شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان، سعودی عرب سمیت 12 ممالک کے وزرائے خارجہ نے شمال مغربی شام میں ابو الظہور فوجی ایئربیس پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی وحدت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مغربی شام میں ابو الظہور فوجی ایئربیس کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے انتہائی اشتعال انگیزی…

اپوزیشن اتحاد: ملکی سیاست میں مفاہمت پروان چڑھے گی یا مزاحمت کا امکان؟

پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد کے اعلان پر بحث شروع ہو گئی ہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں آئندہ مفاہمت کی سیاست پروان چڑھنے کا امکان ہے یا مزاحمتی سیاست کی روایت برقرار رہے گی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے خیال میں ہائبرڈ نظام میں مزاحمتی سیاست کی بجائے مذاکراتی عمل سے سیاسی استحکام کا زیادہ امکان دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان کی سیاست میں آمریت ہو یا جمہوری حکومت، ہمیشہ اپوزیشن جماعتوں نے…

عدالتی حکم کے باوجود نجی ہپستال کی بجائے عمران خان کو پمز لایا گیا: بہن

عمران خان کی بہن عظمٰی خانم اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کو راتوں رات اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ان کے ذاتی معالج پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ نجی ہسپتال میں ان کے انتظار میں رہے۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے منگل کو حکم دیا تھا کہ عمران خان کو 48 گھنٹوں کے اندر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے…

مستونگ: دھماکے اور فائرنگ کے دو واقعات میں چھ اموات، تین زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس کے مطابق کھڈ کوچہ کے علاقے میں دھماکے اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایچ او کھڈ کوچہ بابو اویس نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’جمعے کو کھڈ کوچہ میں ایک باغ میں دھماکے کی اطلاع ملی، جائے وقوع پر پہنچ کر معلوم ہوا کہ دھماکے میں جان سے جانے والے چار مزدوروں کی لاشیں موقع پر موجود تھیں اور تین افراد شدید…

اے آئی نے آسٹریلوی شخص کو ملازمت کا کیس جتوا دیا

آسٹریلیا کے فیئر ورک کمیشن نے گذشتہ ہفتے فیصلہ دیا ہے کہ میکوری یونیورسٹی کے کمپیوٹنگ کے استاد گریگوری بیکر کو مستقل، جز وقتی ملازم تصور کیا جانا چاہیے۔ اس سے قبل یونیورسٹی نے انہیں عارضی ملازمت سے مستقل جز وقتی ملازمت میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس فیصلے کو فوری طور پر ایک ’اہم تاریخی فیصلہ‘ قرار دیا گیا کیونکہ یہ 2024 میں لیبر حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی ’ملازم کے انتخاب کا…

’صحت مند قرار دیے جانے‘ پر عمران خان پمز سے واپس جیل منتقل: وزیر

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جمعے کو بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال سے صبح 5 بجے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا اور ڈاکٹروں نے انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا ہے۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ عمران خان کو جمعے کی شب اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال…

عمران خان پمز میں، سارا ڈراما شفا ہسپتال کے باہر، آخر ہوا کیا؟

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال لایا جانا جعمرات کی شب میری مشکل ترین اسائنمنٹس میں سے ایک تھا۔ حکومت کی طرف سے معلومات کے فقدان نے اسلام آباد میں ایک غیر معمولی صورت حال پیدا کی۔ وفاقی دارالحکومت کے ایچ ایٹ سیکٹر میں واقعے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے اطراف میڈیا نمائندوں، تحریک انصاف کے کارکنوں اور سکیورٹی…

’لوگ کیا کہیں گے‘ سے صدارتی ایوارڈ کی نامزدگی: شازمہ حلیم کا 38 سالہ فنی سفر

خیبر پختونخوا میں پشتو ڈراموں کی معروف اداکارہ شازمہ حلیم نے کم عمری میں ٹی وی سکرین سے شروع ہونے والے اپنے 38 سالہ فنی سفر میں کئی کردار نبھائے، سماجی مخالفت کا سامنا کیا اور اپنی شناخت بنائی، اب انہیں صدارتی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی شازمہ حلیم کہتی ہیں کہ 1986 میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کی حیثیت سے ڈراموں میں قدم رکھنا آسان نہیں تھا، تاہم خاندان کی معاشی…

امریکی اقدامات ’اقتصادی دہشت گردی‘ اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ: ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف ’غیر معمولی معاشی کارروائی‘ کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’اقتصادی دہشت گردی‘ قرار دیا ہے۔ عراقچی کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ’اب تک کی سب سے تباہ کن معاشی کارروائی‘ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے ایران کو مالی یا تجارتی سہولت فراہم کرنے والے ممالک اور کاروباری اداروں کو…

تمغے

ملک کے 80ویں یوم آزادی پہ صدارتی سول انعامات کا اعلان ہوا تو وہی ہوا جو ہر برس ہوتا ہے۔ ایک طوفان اٹھا، جن کو تمغے مل گئے وہ اور جن کو حق دار ہونے کے باوجود نہ ملے وہ بھی مخمصے کا شکار ہیں۔ شرمندہ ہم بھی ہیں کیونکہ ہر برس ہی ہمارے کوئی دس بارہ دوستوں کو تمغے مل جاتے ہیں۔ خوشی اس بات پہ ہوتی ہے کہ ہمارے دوستوں کو تمغے ملے اور حیرت بھی اسی بات پہ کہ ہمارے دوستوں کو تمغے ملے؟ پچھلے کئی برس سے بہت…

لیڈز ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پوزیشن مضبوط کرلی اور دن کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں جو روٹ، ہیری بروک، جارڈن کاکس اور ڈین لارنس نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ تاہم دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز ہیری بروک سنچری کے قریب پہنچ کر 91 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے بائیں ہاتھ کے سپنر علی…

بنگلہ دیش: 35 سال بعد صدارتی انتخاب میں بی این پی کے مرزا فخر الاسلام عالمگیر کامیاب

بنگلہ دیش میں 35 سال بعد ہونے والے صدارتی انتخابات میں پارلیمنٹ نے جمعرات کو حکمران بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینیئر رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔ صدارتی منصب گذشتہ ماہ سابق صدر محمد شہاب الدین کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا جو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے تھے۔ مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے صدارتی انتخاب میں 255 ووٹوں کے ساتھ کامیابی…

مکہ معاہدے میں شمولیت کا ابھی فیصلہ نہیں کیا: شامی وزیر خارجہ

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے جمعرات کو کہا کہ باقی ممالک کی طرح وہ بھی پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سہہ فریقی دفاعی معاہدے کا غور سے جائزہ لے رہے ہیں، تاہم ابھی اس میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں ایک ہوٹل میں درجن سے زائد صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا ’ہم نے بھی باقی ممالک کے طرح مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو دیکھا ہے۔…

اسلام آباد: ’فراڈ‘ میں ملوث کال سینٹر کے 275 غیر ملکی ملازم گرفتار

دو دن پہلے اسلام آباد کے سیکٹر I-10/3 میں این سی سی آئی اے اور ایف آئی اے نے مشترکہ کاروائی میں ایک فلور مل پر چھاپہ مارا جہاں کال سینٹر کے طرز کا ایک سیٹ اَپ قائم تھا۔ حکام نے یہاں سے 275 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا جو وزٹ، ٹورسٹ اور بزنس ویزوں پر پاکستان آئے تھے۔ ان میں 74 چینی، 71 انڈونیشین، 69 ویتنامی، 47 تھائی اور 14 میانمار کے شہری شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ کال سینٹر چار مہینوں سے چل رہا…

قذافی سٹیڈیم کی پچ پر عائد ڈی میرٹ پوائنٹ واپس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اپیلز پینل نے جمعرات کو پاکستان کے قذافی سٹیڈیم کی پچ پر عائد ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا۔ لاہور کی اس پچ کو جون میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے غیر تسلی بخش قرار دیے جانے کے بعد ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔ تاہم آئی سی سی کا اب کہنا ہے کہ اپیلز پینل نے میچ کی ویڈیو، میچ ریفری کی رپورٹ اور دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے…

پاکستان دفاعی افواج ایکٹ 2026 میں اہم کیا ہے؟

پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ نے جمعرات کو پاکستان ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ جمعرات کو ایوان زیریں (قومی اسمبلی) اور ایوان بالا (سینیٹ) نے پاکستان میں مسلح افواج کے ڈھانچے اور کمان سے متعلق بل منظور کیا، جو ’چیف آف ڈیفنس فورسز‘ کے عہدے، اختیارات اور ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز کے قیام سے متعلق ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ بل کے تحت ڈیفنس…

وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو ’تعمیری مذاکرات‘ کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے ساتھ ’تعمیری مذاکرات‘ میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی کشیدگی میں کمی سے پاکستان کی معاشی ترقی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ ان کی یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی سربراہ عمران خان کی جیل سے رہائی کے مطالبے کے ساتھ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ’لانگ مارچ‘ کی تیاری کر رہی ہے۔…

حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی وطن پہنچ گئے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز پر حالیہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چھ پاکستانی ملاح سعودی حکومت کے تعاون سے پاکستان واپس پہنچ گئے جبکہ حملے میں جان سے جانے والے دو پاکستانیوں کی میتیں بھی واپس لائی گئی ہیں۔ حوثیوں نے 11 اگست کو باب المندب کے قریب تہامہ نامی تنزانیہ کے بحری جہاز پر حملہ کیا تھا، جس میں پاکستانیوں سمیت کم از کم چھ…

جوانی میں رحم نکلوانے جیسی ’قربانی‘ سے گزرنا کیسا ہوتا ہے؟

میں ہمیشہ ماں بننا چاہتی تھی۔ میں ان لوگوں میں سے نہیں تھی جو ایک کامیاب پیشہ ور خاتون بننے کے خواب دیکھتے ہیں۔ میں جانتی تھی کہ میں کتنی شدت سے بچے چاہتی ہوں۔ میرے شوہر ڈنکن، جن سے میری شادی 24 سال کی عمر میں 2001 میں ہوئی تھی، بالکل ایسا ہی محسوس کرتے تھے، لیکن برسوں کی دل شکنی اور اذیت کے بعد، جن کے دوران میرے سات اسقاطِ حمل ہوئے، میری تشخیص اینڈومیٹریوسس کے طور پر ہوئی۔ 10 سال کی عمر سے ہی…