RSS Amplifier

Independent Urdu · Aug 21, 2026

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف ایک اننگز اور 103 رنز سے جیت

0
Sign in to vote or save

Independent Urdu

انگلینڈ نے جمعے کو لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز ہی پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے ہرا دیا۔

جمعے کو 195 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا جب کہ اس کی پہلی اننگز میں دو وکٹیں ہی ہاتھ میں تھیں۔

تاہم انگلش ٹیل نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور  پہلی اننگز اپنی ٹیم کے سکور کو 409 رنز تک پہنچا دیا اس طرح اسے پاکستان کے خلاف 238 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

Leeds Test

انگلینڈ کے ڈین لارنس 20 اگست، 2026 کو لیڈز میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ایکشن میں (اے ایف پی)

 پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے پانچ، خرم شہزاد نے تین جبکہ محمد عباس اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور اس کی ابتدائی دو وکٹیں جلد ہی گر گیئں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد بھی پاکستانی بلے باز انگلش بولرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکے اور پوری ٹیم 37.3 اوورز میں صرف 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے، جبکہ شان مسعود نے 29، سعود شکیل نے 14، عبداللہ شفیق نے 15 اور اذان اویس نے نو رنز ہی بنا پائے۔  بابر اعظم کی جگہ کپتانی کرنے والے سلمان علی آغا چار رنز پر ہی پویلین چلتے بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر، اولی رابن سن اور جوش ٹنگ نے دوسری اننگز میں تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم بدھ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کے پہلے روز صرف دو سیشنز میں 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ

Read the original on independenturdu.com

Comments

Nothing yet. Say the first thing.

    Sign in to join the conversation.