RSS Amplifier

Independent Urdu · Aug 20, 2026

اسلام آباد: ’فراڈ‘ میں ملوث کال سینٹر کے 275 غیر ملکی ملازم گرفتار

0
Sign in to vote or save

Independent Urdu

دو دن پہلے اسلام آباد کے سیکٹر  I-10/3 میں این سی سی آئی اے  اور ایف آئی اے نے مشترکہ کاروائی میں ایک فلور مل پر چھاپہ مارا جہاں کال سینٹر کے طرز کا ایک سیٹ اَپ قائم تھا۔

حکام نے یہاں سے 275 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا جو وزٹ، ٹورسٹ اور بزنس ویزوں پر پاکستان آئے تھے۔

ان میں 74 چینی، 71 انڈونیشین، 69 ویتنامی، 47 تھائی اور 14 میانمار کے شہری شامل ہیں۔

FIA

حکام کے مطابق یہ کال سینٹر چار مہینوں سے چل رہا تھا اور یہاں سے مبینہ طور پر آن لائن فراڈ، ڈیٹنگ فراڈ، آن لائن سکیمنگ ہو رہی تھی۔    

این سی سی آئی اے نے آج ایک نوٹفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق زیر حراست ملزمان کو رکھنے کے لیے اسی بلڈنگ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم جب ہم یہاں پہنچے تو پولیس اہلکار یا سکیورٹی نظر نہیں آئی۔ مبینہ کال سینٹر کے گارڈز نے بتایا کہ کل رات ہی پولیس یہاں سے سب افراد کو لے جا چکی ہے۔ 

 دستیاب معلومات کے مطابق صرف رواں سال میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف دس سے زائد چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

یہ کارروائیاں اسلام آباد کے سیکٹرز E-11، F-10، G-9، غوری ٹاؤن اور گلبرگ گرینز سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کال سینٹرز کا خاتمہ اور پاکستان میں موجود غیر ملکی شہریوں کے ویزا اور قانونی حیثیت کی جانچ کرنا ہے۔

Read the original on independenturdu.com

Comments

Nothing yet. Say the first thing.

    Sign in to join the conversation.