اسلام آباد:وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں چھ ماہ کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج کی 3 کمپنیاں یعنی تقریباً 400 سے زائد اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔یہ فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست […]
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے میں تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔تحریک انصاف کی دائر کردہ درخواست میں سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا […]
اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین نصوتیون بن اسماعیل نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی اور دوطرفہ تجارت سمیت […]
برسلز: نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحاد کے اعلیٰ کمانڈر نے متعدد رکن ممالک کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ایک اجلاس منعقد کیا گیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے ممکنہ تعاون پر بحث ہوئی ہے۔ […]
تہران:ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی پابندیوں کو ملکی حدود سے تجاوز اور بین الاقوامی تجارت میں مداخلت قرار دے دیا۔ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ واشنگٹن اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کر رہا ہے، کسی ریاست کو بینکوں یا کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کا حق نہیں۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ بینکوں اورکمپنیوں […]
ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا۔ بنگلہ دیشی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت […]
کراچی:وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے، جبکہ 80 فیصد بیماریاں بھی آلودہ پانی سے پیدا ہوتی ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے پاس پینے کے صاف پانی تک کی بنیادی سہولت موجود نہیں، ہیلتھ کیئر […]
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی کی پریڈ کے دوران دارالحکومت کے اعلیٰ انتظامی افسران کی جانب سے نمائش، شان و شوکت اور ذاتی تشہیر کے مظاہرے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ آئندہ اس طرح کے طرزِ عمل کا اعادہ نہ ہو۔ایک باقاعدہ مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن […]
راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اور ہمیشہ جڑا رہے گا، ریاست کے غیرمتزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کن ردعمل سے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی […]
راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی وفد کے ہمراہ جی […]
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کرنا اور وہاں رکھنا سپریم کورٹ فیصلے کے تحت لازم تھا۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں […]
اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکیوں کی جانب سے سائبر فراڈ اور فحش مواد کا عالمی نیٹ ورک چلانے کا معاملہ سامنے آنے پر حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، ٹاسک فورس […]
لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنا پورے پاکستان کی عوام کا دھرنا بن گیا ہے، پشاور کے دھرنے میں نوجوانوں کا جمع غفیر تھا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک میں وکلا برادری بھی شامل ہورہی ہے، کراچی میں کل بڑا جلسہ […]
اسلام آباد:وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف عالمی برادری متحد ہو کر مؤثر اقدامات کرے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور اظہارِ عقیدت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں دہشت گردی کے تمام متاثرین اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا […]
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا۔لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال میرا خواب تھا، دل کا مرض اتنا بڑھ گیا، ہر گھر میں دل کا مریض موجود ہے، […]
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا ہے،انہیں اسپتال سے اڈیالا جیل انتہائی سخت سکیورٹی میں لایا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی […]
اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کے بل کی منظوری دے دی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کا بل پیش کیا گیا، اس دوران اپوزیشن نے […]
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کے لئے دعوت دیتا ہوں، حکومت اپوزیشن سے بامقصد بات چیت کیلئے تیار ہے، ہم نے ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دی […]
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ سسٹم کو پورا ایکسپوز ہونے دیں، سسٹم سے کیس غائب ہو سکتا ہے، ہم نہیں، ہم یہاں موجود ہیں۔سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 2 […]
لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اسلحہ ڈیلرز کیلئے ڈیجیٹل انوینٹری لازمی قرار دیتے ہوئے موجودہ سٹاک اور خرید و فروخت کا مکمل ریکارڈ آن لائن پورٹل پر درج کرنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں بزنس آرمز لائسنس (BAL) ہولڈرز کیلئے انوینٹری ماڈیول نافذ کر دیا گیا […]
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی ہسپتال منتقلی فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست پر کل اعتراض عائد کیے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی درخواست کے […]
اسلام آباد:الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان 15 دسمبر2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق ہوگیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں پنجاب میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کو پنجاب میں حلقہ […]
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو میں رکھنے میں کامیاب نہیں ہوگا، کیونکہ حوثی باغی مملکت پر اپنے حملوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا کہ سعودی عرب یقینی طور پر یمن اور انصار اللہ کو قابو میں رکھنے یا ان […]
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو مالی یا تجارتی سہولت فراہم کرنے کی صورت میں متعلقہ ملک کو بھی سخت معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدے کیلئے مجھ سے زیادہ بڑا موقع کسی اور نے نہیں […]
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ […]
اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو منانے کے لیے حکومت نے کاشت کاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔حکومت نے زرعی انکم ٹیکس کے معاملے پر آئی ایم ایف کو منانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، جبکہ صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے اہداف کے حوالے […]