لاہور: سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے کیے گئے ہیلمٹ کمپلائنس سروے کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق شہر کی ماڈل روڈز پر موٹرسائیکل سواروں کی بڑی تعداد ہیلمٹ کا استعمال کر رہی ہے۔
لاہور:منشیات فروشی کے نیٹ ورک کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بدنام زمانہ ملزمہ انمول پنکی کے مفرور ساتھیوں کے نام منظرِ عام پر آنے کے بعد پولیس نے نئی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔
کراچی :کراچی کی مقامی عدالت میں منشیات کی مبینہ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی، جس کے دوران کیس میں ایک اہم قانونی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
لاہور :اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے رکن (ایم پی اے) ثاقب چڈھر کا نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی (NCCIA) میں جمع کرایا گیا تفصیلی بیان سامنے آ گیا ہے۔
کراچی:منشیات کی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ خاتون ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کے دوران ویمن جیل انتظامیہ نے ملزمہ کی سیکیورٹی سے متعلق شدید خدشات کا اظہار کر دیا ہے۔
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے خواتین کے حقوق اور عائلی قوانین کے حوالے سے ایک بڑا اور دوررس فیصلہ جاری کرتے ہوئے رولنگ دی ہے کہ شوہر نکاح نامے میں درج حق مہر کے علاوہ کسی بھی علیحدہ معاہدے میں لکھی گئی اشیاء یا جائیداد بیوی کو دینے کا قانونی طور پر پابند ہے۔
لاہور : معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسگی کے الزامات کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ہائی پروفائل آن لائن منشیات فروش 'انمول عرف پنکی' کیس میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمہ کے نیٹ ورک میں معاشرے کے کئی معتبر اور بااثر چہرے سامنے آئے ہیں۔