RSS Amplifier

News source

Neo TV - اہم خبریں

View news of Pakistan on Neo Network

neonews.pkSource feed ↗19 articles

Overdue Last read · last published · next check
Last read 16 hours ago, longer than this feed's 3 hours schedule.

Latest articles

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی: ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

لیڈز: انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست دیتے ہوئے اننگز اور 103 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان، ملائیشیا کا سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتو سری سیف الدین نسوتیون اسماعیل نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 49 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: ملک میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ، مسائل کا حل باہمی مشاورت سے ممکن ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا اہم اور وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، اس کے وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں تقریب،حکومت اور گوگل کے درمیان ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں گوگل کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس میں حکومت پاکستان اور گوگل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شام کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دے دیا:عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ رات طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، پری الرٹ جاری

راولپنڈی/اسلام آباد: جڑواں شہروں میں تیز بارش کے بعد نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف آبادیوں کے لیے پری الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کے مستقبل سے جڑی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا اہم اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، صوبے کا امن، استحکام اور ترقی ملکی مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ہسپتال منتقلی، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی اہم مشاورت

اسلام آباد(عثمان رانا) وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ہسپتال منتقلی اور سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ میں تجارتی و سرمایہ کاری روابط بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

شامی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک شام تعاون مزید بڑھانے کا عزم

اسلام آباد: شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شام کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو ایک بار پھر بامقصد مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بات چیت کے لیے ہر وقت تیار ہے، اپوزیشن آئے اور بیٹھ کر معاملات پر گفتگو کرے۔

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کلی سوران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

شامی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، پاک شام تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بات چیت

اسلام آباد: شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔