RSS Amplifier

News source

Neo TV - متفرق خبریں

View mixed news of Pakistan on Neo Network

neonews.pkSource feed ↗25 articles

Overdue Last read · last published · next check
Last read 10 hours ago, longer than this feed's 2 hours schedule.

Latest articles

معاشی استحکام منزل نہیں، پائیدار ترقی کی جانب سفر کا آغاز ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشکل معاشی ایڈجسٹمنٹ کے بعد معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، تاہم یہ منزل نہیں بلکہ پائیدار معاشی ترقی کی جانب سفر کا آغاز ہے۔

نوجوانوں کو مواقع دیں، وہ پاکستان کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جائیں گے،پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان

لاہور: چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، انہیں مناسب مواقع اور رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ ملک کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جا سکتے ہیں۔

پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کی لائسنسنگ کا مکمل نظام قائم، 10 کیٹیگریز متعارف

اسلام آباد: پاکستان نے چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں ورچوئل اثاثہ جات کے لیے مکمل لائسنسنگ نظام تشکیل دے دیا۔

پاکستان کو نوکریاں ڈھونڈنے والی نہیں، نوکریاں پیدا کرنے والی نسل کی ضرورت ہے،پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان

لاہور: ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسی نسل کی ضرورت نہیں جو صرف نوکریاں تلاش کرے بلکہ ایسی نوجوان نسل درکار ہے جو نوکریاں پیدا کرے۔

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و دیگر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایپ سپ ایکسی لینس ایوارڈز 2026: تعلیم، کاروبار اور سماجی خدمات میں نمایاں شخصیات اعزاز سے نواز دی گئیں

لاہور: گورنر ہاؤس لاہور میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کے زیر اہتمام ایکسی لینس ایوارڈز 2026 کی تقریب ہوئی، جس میں تعلیم، انٹرپرینیورشپ، بزنس انوویشن اور سماجی خدمات میں نمایاں کارکردگی پر مجموعی طور پر 31 اعزازات دیے گئے۔

پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، تحقیق کو ملکی ترقی سے جوڑنا ہوگا: چیئرمین ایچ ای سی

لاہور: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور ملک میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کو سماجی اور معاشی ترقی کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، مواقع اور بہتر نظام فراہم کرنے کی ضرورت ہے: گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی یوتھ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ملک میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، ضرورت نوجوانوں کو مناسب مواقع اور بہتر نظام فراہم کرنے کی ہے۔

پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے نوجوانوں پر سرمایہ کاری ضروری ہے، پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

لاہور: گورنر ہاؤس لاہور میں ایپ سپ ایکسی لینس ایوارڈز 2026 کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو مل کر آگے لے کر جائیں گے۔

مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کردیا، کل سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ شروع ہوگا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کردیا۔

بانی پی ٹی آئی کی صحت کا کوئی مسئلہ نہیں، صحت کو سیاسی ایشو نہ بنایا جائے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کا کوئی مسئلہ نہیں، ان کی صحت کو سیاسی ایشو بنانا درست نہیں ہوگا۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، خطے کے مشترکہ دفاع کے لیے نئی بنیاد قائم

اسلام آباد: سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے خطے میں مشترکہ دفاع اور سکیورٹی تعاون کے لیے نئی بنیاد قائم کردی ہے۔

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے 366 رنز، پاکستان پر 195 رنز کی برتری

لیڈز: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا لیے اور پاکستان کے 171 رنز کے جواب میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں عید میلادالنبی ﷺ بھرپور انداز میں منانے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں عید میلادالنبی ﷺ بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ کے طلبہ کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ

پشاور: آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں شامل خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ نے قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا اور یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھا کر شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے طلبہ کی بورڈ رجسٹریشن اور داخلوں کا آغاز

لاہور: پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے طلبہ کی بورڈ رجسٹریشن اور داخلوں کا عمل شروع ہوگیا۔

قذافی سٹیڈیم کی پچ کو آئی سی سی سے بڑا ریلیف، ڈی میرٹ پوائنٹ واپس

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ سے متعلق اپنا سابقہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے عائد کیا گیا ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا۔

ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ اور پولیس لائنز کا دورہ

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتو سیری سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا۔

پنجاب ٹیکنالوجی اور گورننس میں سبقت لے رہا ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں قیادت کر رہا ہے اور صوبائی حکومت کے تمام شعبے تیزی سے ڈیجیٹل نظام کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، KSE-100 انڈیکس میں 1404 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے، جہاں بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 1,404 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی رابطے بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(آمنہ جنجوعہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مریم نواز کا بارشوں کے دوران تیز ترین نکاسی آب آپریشن کا حکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارشوں کے دوران تیز ترین نکاسی آب آپریشن یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

پاکستان میں گوگل آفس کا قیام ٹیکنالوجی سیکٹر میں اہم سنگ میل ہے، شزا فاطمہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گوگل آفس کا قیام ٹیکنالوجی سیکٹر میں ایک اہم سنگ میل ہے، جبکہ بڑی آئی ٹی کمپنیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔