ایران کے صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف معاشی دباؤ بڑھانے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے گزشتہ ماہ اپنی نوعیت کے پہلے سائبر حملے کے ذریعے ایک برطانوی پاور پلانٹ کو 4 دن کے لیے بند کر دیا تھا۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے ساتھ ٹرمپ کی حماقتوں نے دنیا بھر کے ممالک میں ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش کو بڑھا دیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےکہا ہےکہ یوکرین نے روس کے معاشی اہداف پر حملےکرکے پنڈورا بکس کھول دیا ہے اور اب روس بھی یوکرین کے انتہائی حساس معاشی شعبوں کو نشانہ بنا کر جواب دےگا۔
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنی خراب ہوتی خلائی دوربین سوئفٹ آبزرویٹری کو بچانے کی کوشش ختم کر دی ہے جس کے باعث دوربین کے رواں سال کے آخر میں بے قابو ہوکر زمین کی فضا میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
دی ہیگ (این این آئی) بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جاپانی صدر توموو اکانے نے اپنے خلاف امریکی پابندیاں عائد ہونے کے بعد بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے خاتمے سے خبردار کر دیا۔
گھر میں پکوڑے، سموسے، فرائز یا دیگر اشیا تلنے کے بعد اکثر خاصی مقدار میں تیل بچ جاتا ہے جسے فوراً پھینکنے کے بجائے بعض صورتوں میں دوبارہ استعمال کے لیے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
امریکہ کی جانب سے 20 ارب امریکی ڈالر مالیت کی کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد محصولات عائد کیے جانے کے بعد کینیڈا نے بھی فوری طور پر جوابی کارروائی کا اعلان کردیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے درآمدی ٹیکس ہر سال کینیڈا کے بحری جہازوں کے تقریباً 5% کو متاثر کریں گے جس میں ہاکی اسٹکس سے لے کر ٹنگ دپریسرز جیسی طبی مصنوعات تک شامل ...۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران اس وقت مشکلات پیدا ہوگئیں جب ان کے باڈی ڈبل، جو ایکشن اور خطرناک مناظر میں اداکار کی جگہ پرفارم کرتا ہے، کو دل کا دورہ پڑ گیا۔
برطانیہ کے ایک چڑیا گھر میں 15 فٹ لمبے اژدھے کو کینسر کا ایسا جدید علاج دیا گیا ہے جو عام طور پر انسانوں کے علاج میں استعمال ہوتا ہے. اسے دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس قرار دیا جا رہا ہے۔
سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میںانڈین فوج کے ہاتھوں پیلٹ گنوں کے بے دریغ استعمال پر بھارتی میڈیا کی خصوصی تحقیقاتی رپورٹ بھارت کی درخواست پر امریکی کمپنی ''میٹا'' نے دوسری بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹا دی۔
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست راجستھان میں ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے کارکنوں نے کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) طلبہ مظاہروں کے دوران پیلٹ گن سے زخمی نوجوان کے ہمراہ بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے نئی دہلی میں پولیس سٹیشن پر دھرنا دے دیا ہے۔
لزبن(آئی این پی ) پرتگال کے صدر انتونیو ژوزے سیگورو نے عوامی مقامات پر چہرہ مکمل طور پر ڈھانپنے پر پابندی کے قانون کی منظوری دے دی ، جسے مسلمان خواتین کے نقاب کے خلاف اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
فرینکفرٹ(آئی این پی ) جرمنی میں رواں موسمِ گرما شدید گرمی کی لہر کے باعث تقریبا 14 ہزار افراد ہلاک ہوگئے، جو ملک میں گرمی سے ہونے والی اموات کا نیا ریکارڈ ہے۔
امریکا میں سرگرم سکھ تنظیموں نے آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کے سربراہ موہن بھاگوت کے مجوزہ دورۂ امریکا کی مخالفت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں امریکا میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف سخت ترین معاشی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے تہران پر غیر معمولی معاشی دباؤ بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔