RSS Amplifier

News source

Nawaiwaqt - جرم و سزا

nawaiwaqt.com.pkSource feed ↗36 articles

Overdue Last read · last published · next check
Last read 2 days ago, longer than this feed's 2 hours schedule.

Latest articles

موت سے قبل میر رضا نے آخری 12 گھنٹے کہاں گزارے؟ کس کس سے ملا؟

کراچی کے نوجوان میر رضا نے موت سے قبل کے آخری 12 گھنٹے کہاں گزارے؟ کس کس سے ملاقاتیں اور باتیں کیں، تحقیقاتی ٹیم نے میر رضا کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی

سویڈن کے مرکزی قصبے فائگرسٹا کے ایک سکول میں تلوار سے لیس 18 سالہ حملہ آور نے طلبہ پر حملہ کر کے 17 سالہ لڑکی کو ہلاک جبکہ تین دیگر افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

میر رضا کیس میں اہم پیشرفت: تفتیشی ٹیم نے تاجر کی موبائل سم حاصل کر لی

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا ہلاکت کیس کی تحقیقات میں پولیس تفتیشی ٹیم کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے متوفی میر رضا کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون سم حاصل کر لی ہے۔

لالکڑتی کے قریب گھر سے خاتون کی نعش برآمد،شوہر اور گھریلو ملازم کو تحویل میں لے لیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں لالکڑتی کے قریب گھر سے خاتون کی نعش ملنے کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی پولیس نے کہا کہ واقعہ پر قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی فہد جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم کو تحویل میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے پولیس نے کہا کہ سینئر افسران کے زیر نگرانی مقدمہ کی ...۔

35لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،10 افرادگرفتار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے10 افراد کوحراست میں لے کر 35لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، وارث خان، نیوٹائون، چکلالہ، ریس کورس،چکری، کلرسیداں اور گوجرخان کے علاقوں میں کی گئیں۔

مختلف وارداتوں میں شہری لٹ گئے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں شہری، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں لٹ گئے، تھانہ رمنا، تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ شہزاد ٹان کے علاقوں میں گھروں کے تالے توڑ کر نقدی، طلائی زیورات، قیمتی ملبوسات، موبائل فون چوری کرلئے گئے، تھانہ ترنول اور تھانہ کراچی کمپنی کے علاقوں میں موٹر سائیکلوں پر سوار سٹریٹ کریمنلز شہریوں سے نقدی، سونا، ...۔

گرینڈسرچ اور کومبنگ آپریشن

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے سرچ آپریشنز کے دوران 277 افراد، 142 گھروں، 38 دکانیں، تین ہوٹلوں ،199 موٹر سائیکلوں اور 73 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد اور 14 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔

موٹرسائیکلوں میں تصادم ،2 نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی

کلرسیداں+گوجر خان(نامہ نگاران)دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر دو نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی، جاں بحق ہونے والوں میں حسنین کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں سموٹ اور حمزہ کا اسلام پورہ جبر سے تھا نوجواں حمزہ کی شادی شروع تھی آج اس کی مہندی تھی کہ وہ اس سے قبل ہی چل بسا جس کے ساتھ ہی جہاں خوشیوں کے شادیانے بج رہے تھے صف ماتم بچھ گئی۔

کامرہ تھون روڈ پر ٹویوٹا ہائی ایس الٹنے سے8افرادشدید زخمی

مری (نامہ نگار خصوصی) ضلع مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں کے علاقے کامرہ تھون روڈ پر ایک تیز رفتار ٹویوٹا ہائی ایس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

سوہاوہ کھڑکن میں دو بچے نالہ میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق

کلرسیداں(نامہ نگار)تھانہ روات کے علاقہ سوہاوہ کھڑکن میں ناصرمحمود ولد راجہ عارف کے دو بیٹے عبدالمنان بعمر13سال۔

خاتون ٹک ٹاکر کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت، 2 مبینہ شوٹرز گرفتار

راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ گلمنہ کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے حکم کی خلاف ورزی، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

پارسل کے نام پر واٹس ایپ ہیک کرنے والا نیا گروہ سرگرم

پارسل کی ترسیل کے نام پر شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کر کے ان کے رشتہ داروں اور دوستوں سے رقم طلب کرنے والا سائبر فراڈ کا نیا طریقہ سامنے آیا ہے۔

پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ وارث خان کے علاقہ میں 2 ڈاکوئوں کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت ریاست عرف کاکا کے نام سے ہوئی ہے،جو قتل، ڈکیتی،سرقہ وہیکلز،سمیت متعدد مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب ہے، ڈاکوں نے چند روز قبل وارث خان کے علاقے میں دوران ڈکیتی فائرنگ ...۔

18 جواری گرفتار،سے دا ئوپر لگی رقم 9 لاکھ 63 ہزار روپے، 21 موبائل فون برآمد

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش اور لڈو دانہ پر جوا کھیلنے والے 18 افرادکو گرفتارکرلیا،زیرحراست افراد سے دا ئوپر لگی رقم 9 لاکھ 63 ہزار روپے، 21 موبائل فون، تاش کے پتے اور ڈولی دانے برآمد ہوئے، چکلالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے موقعہ سے 18 افراد کو گرفتارکر لیا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ قمار بازی ...۔

پولیس اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق

اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ہمک کے علاقے سوا ں کیمپ، جی ٹی روڈ کے قریب پولیس اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق کانسٹیبل حسن رضا کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی گولی لگنے کے واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

دو کمسن بہن بھائی بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ پھلگراں کے علاقے میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے دو کمسن بہن بھائی ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے جے جے فیز ون سوسائٹی، نزد سملی ڈیم روڈ پر 9 سالہ بچہ اور سات سالہ بچی جو دونوں بہن بھائی ہیں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے دونوں بچوں کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، تاہم دونوں جاں بحق ہو چکے تھے۔

مختلف علاقوں میں گرینڈ  سرچ اور کومنگ آپریشن

اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔

گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

گوجر خان (نامہ نگار )پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 2 کلو سے زائد چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتارسی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر اے ایس پی سید دانیال حسن کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی ایس ایچ او تھانہ گوجرخان چوہدری رفیق کی پولیس ٹیم ان ایکشن پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ...۔

کامونکی: جعلی فرد اور مہریں تیار کر کے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے ہتھیانے پر مقدمہ

کامونکی (نمائندہ خصوصی) پولیس نے جعلی کاغذات اور مہریں تیار کر کے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

کامونکی: پولیس حراست سے فرار ملزم ریلوے پھاٹک سے ٹکرا کر  زخمی

کامونکی (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم عبداللہ تیز رفتاری کے باعث ریلوے پھاٹک سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔

کامونکی: کزن کی فائرنگ سے  25 سالہ نوجوان شدید زخمی

کامونکی (نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں دندیاں میں کزنوں کے درمیان تلخ کلامی پر ملزم وقاص نے 30 بور پسٹل سے فائرنگ کر کے اپنے 25 سالہ کزن قاسم کو شدید زخمی کر دیا۔

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

غیرملکی ٹرانسجینڈر سے شادی کرنے والا نوجوان گرفتار

گوجرانوالہ میں غیرملکی ٹرانسجینڈر سے شادی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مستونگ کے باغ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے مستونگ کے باغ میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

بیٹے کی پسند کی شادی پر ملزمان نے باپ کی ناک کاٹ دی

رحیم یار خان میں بیٹے کے پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نے اس کے باپ کی ناک کاٹ دی۔

روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی

روس کے مزید فضائی حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف اور نواحی علاقے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے جناح اسپتال میں مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے خاتون اور نومولود نے دم توڑ دیا

کراچی کے جناح اسپتال میں مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے خاتون اور نومولود نے دم توڑ دیا۔

جشنِ آزادی کینوئنگ چیمپئن شپ‘ پاکستان پولیس کے 10 میڈلز

لاہور(نامہ نگار)آل پاکستان جشنِ آزادی اوپن گولڈ کپ مینز اینڈ ویمنز کینوئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے کھلاڑیوں نے 10 میڈلز جیت لیے۔

صفدرآباد: بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد پکڑے گئے

صفدرآباد (نامہ نگار) انسپکٹر ملک راحیل کی قیادت میں پیرا فورس نے بھکاریوں کے خلاف مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن کیا۔

تتلے عالی:30 سالہ محنت کش پنکھا چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

تتلے عالی (نامہ نگار)ڈیرہ پر کام کرنے والا 30 سالہ محنت کش پنکھا چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے موقع پرہی دم توڑ گیا،تتلے عالی کے علاقہ میں واقع ڈیرہ نزاکت علی جٹ پر 30 سالہ افتخاربلوچ ساکن فیروزوالاضلع شیخوپورہ بطورملازم کام کررہا تھاکہ شام کے وقت افتخارنے گرمی کی شدت کے باعث جیسے ہی پنکھا آن کیا توکرنٹ کاشدید جھٹکالگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو ...۔

کامونکی:معمولی تکرار پر تصادم  فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان زخمی

کامونکی (نمائندہ خصوصی )بھٹہ خشت پر کام کرنے والے رشتہ دار مزدوروں کے درمیان معمولی تکرار پرخونی تصادم کے نتیجہ میں فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

لیسکو ٹیم کا گرینڈ آپریشن، بااثر بجلی چوروں کا عملہ پر تشدد، مقدمہ درج

نواں کوٹ(نامہ نگار)سب ڈویژن لیسکو کھاریانوالہ کے فیلڈ عملہ نے رات گئے کوٹلی سموراں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

نارنگ منڈی: پولیس کی کارروائیاں متعدد ملزم گرفتار ، چرس ، ناجائز اسلحہ

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) سی سی ڈی سرکل مریدکے اور تھانہ نارنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے متعدد ملزموں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

قصور: وارداتیں، شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم

قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ کھڈیاں کے علاقے گاؤں بیگ پور میں دو نامعلوم افراد محمد یحییٰ کے گھر میں داخل ہوئے اور سیف الماری میں رکھے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

فیروز والہ :  نو سر بازوں نے بیوپاری باپ بیٹے کو 27 لاکھ روپے سے محروم کر دیا

فیروزوالہ( نامہ نگار ) کھوڑی کے قریب نوسربازوں نے مویشیوں کے بیوپاریوں ریاض اور بیٹے ارسلان کو نشہ آور مشروب پلاکر27 لاکھ روپے نقدی سے محروم کر دیا۔