RSS Amplifier

Blog

Nawaiwaqt - صنعت و تجارت

nawaiwaqt.com.pkSource feed ↗20 posts

Overdue Last read · last published · next check
Last read 3 days ago, longer than this feed's 12 hours schedule.

Written by

Latest posts

برائلر گوشت کی قیمت میں29روپے کمی ،انڈے مہنگے

لاہور( کامرس رپورٹر)شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت29روپے کمی سے 504روپے، زندہ برائلر کی قیمت20روپے کمی سے348روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 238روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔

فہیم الرحمن سہگل کاڈیجیٹل پرنٹنگ، سائن ایج ،ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل پرنٹنگ، سائن ایج اور متعلقہ ٹیکنالوجی کے شعبوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا جدید پرنٹنگ ٹیکنالوجیز کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے، صنعتی مسابقت میں اضافہ کرنے اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

عالمی تجارت، سرمایہ کاری کیلئے 2 روزہ بین الاقوامی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز

لاہور(کامرس رپورٹر) عالمی تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کیلئے ورلڈ ٹریڈ ڈویلپرز اِنکارپوریٹڈ کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز پیرسن کنونشن سینٹر، برامپٹن، اونٹاریو، کینیڈا ہوگیا۔

BYDنے میگا موٹر کمپنی کے اشتراک سے نئی تھری ایس ڈیلرشپ قائم کردی

لاہور(کامرس رپورٹر) BYDنے میگا موٹر کمپنی کے اشتراک سے پائن ایونیو روڈ لاہور میں نئی تھری ایس ڈیلرشپ قائم کر دی ہے۔

آرگینک زراعت ،مصنوعات کی پیداوارکیلئے نیشنل آرگینک کونسل کا قیام ناگزیر :نجم مزاری

لاہور( کامرس رپورٹر)آرگینک زراعت اور مصنوعات پر ریسرچ کرنیوالے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا پاکستان میں آرگینک زراعت اور مصنوعات کی پیداوار، معیار، تحقیق اور برآمدات کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بااختیار نیشنل آرگینک کونسل کا قیام ناگزیر ہے جس میںوفاق اور چاروں صوبوں کی موثر نمائندگی یقینی بنائی جائے جبکہ نجی شعبے کے سٹیک ہولڈرز، ...۔

لاہور چیمبر ،پاکستان ٹیک فورم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان ٹیک فورم کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروباری ترقی، کاروبار شروع کرنے کے مواقع، بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی، سرمایہ کاری اور پاکستانی کاروباری اداروں کے عالمی ٹیکنالوجی نظام سے روابط کو فروغ دینا ہے۔

شافع حسین کیوک فیڈیلی سے ملاقات ،پاکستان ،کینیڈا میں بڑھتے اقتصادی روابط کو سراہا

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے وزیر اقتصادی ترقی، روزگار وتجارت وک فیڈیلی سے ٹورنٹو میں ملاقات کی پنجاب بورڈ انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ و راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ ممبر احمد علی طارق اور سرکاری وفد بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھا۔

پی ایس ڈی ایف،icod.ai کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کے پہلے نو کوڈ، اے آئی سے چلنے والے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم icod.ai کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت میں ڈیجیٹل پروگرام کے گریجویٹس کیلئے کوڈنگ اور ڈیجیٹل مہارتوں پر مبنی تربیتی پروگرام شروع کیا جائے گا۔

برائلر گوشت  کاریٹ مستحکم،انڈے مہنگے

لاہور( کامرس رپورٹر)شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 533روپے، زندہ برائلر کی قیمت368روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 237روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا پیاف کی حمایت کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے پیاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

برائلر گوشت کی قیمت میںمزید 14روپے اضافہ، انڈوں کے ریٹ مستحکم

لاہور( کامرس رپورٹر)شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مزید 14روپے اضافے سے 533 روپے، زندہ برائلر کی قیمت10روپے اضافے سے 368روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت236روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز کے حقیقی سفیر ،قیمتی اثاثہ ہیں:چوہدری شافع

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور کینیڈین سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کیلئے کینیڈا پہنچ گئے۔

نوجوانوں کو ہنر، کاروباری ،کیریئر رہنمائی کرنا وقت کی اہم ضرورت :فہیم الرحمن سہگل

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا پاکستان کے نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر، کاروباری مواقع اور کیریئر رہنمائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی معاشی اثاثہ ہیں اور انہیں قومی معیشت کے مرکزی دھارے میں مؤثر طور پر شامل کرنا ہوگا۔

ایس ای سی پی: مارکیٹ کنڈکٹ رولز فار انشوررز کا مسودہ مشاورت کیلئے جاری

لاہور (کامرس رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور انشورنس کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت بڑھانے کیلئے مارکیٹ کنڈکٹ رولز فار انشوررز 2026 کا مسودہ عوامی مشاورت کیلئے جاری کر دیا۔

گوجرانوالہ: اسٹیل ملز سیکٹر پر ایڈوانس سیلز ٹیکس فوری نافذ، ایف بی آر

گوجرانوالہ کی اسٹیل ملز سیکٹر پر ایڈوانس سیلز ٹیکس فوری نافذ کر دیا گیا ہے۔

ڈیزل سستا اور پیٹرول مزید مہنگا کردیا گیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اوورسیزپاکستانی ملک کے معاشی شراکت دار، سرمایہ کار ،سفیر ہیں:مجتبیٰ شجاع الرحمن

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کو اپنی نوجوان افرادی قوت کو عالمی معیشت کا حصہ بنانے کیلئے افرادی قوت کی برآمد سے ہنرمند افرادی قوت کی برآمد کی طرف بڑھنا ہوگا۔

صنعتوں کو کم قیمت توانائی فراہمی بغیر عالمی منڈی کامقابلہ کرنا مشکل :فہیم الرحمن سہگل

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی جانب سے نیشنل انٹیگریٹڈ انرجی پلان ڈیزائن2027-2060 کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے توانائی نظام کو بہتر، سستا، قابلِ اعتماد اور پائیدار بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

برائلر گوشت کی قیمت میں 15روپے اضافہ،انڈوں کے ریٹ236پر مستحکم

لاہور( کامرس رپورٹر)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 15روپے اضافے سے 519روپے، زندہ برائلر کی قیمت10روپے اضافے سے 358روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت236روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔

پاکستان کو ہر سال 20سے 24لاکھ نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی کیلئے 6 فیصد شرح نمو درکار :ماہرین

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان کو ہر سال مارکیٹ میں آنیوالے تقریباً20سے 24لاکھ نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی کیلئے 6 فیصد شرح نمو درکار ہے۔