
عمران خان کے علاج کا معاملہ، بانی کی بہن اور انکی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی: وزیر اطلاعات
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین کا مرتکب قرار دے دیا۔
Overdue Last read · last published · next check
Last read 3 days ago, longer than this feed's 10 hours schedule.

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین کا مرتکب قرار دے دیا۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 1 سال میں سب ریل گاڑیاں اپ گریڈ نہیں ہو سکتیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کرنا اور وہاں رکھنا سپریم کورٹ فیصلے کے تحت لازم تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی معائنوں کے بعد ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 2017 میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی پر قابو پایا گیا، جس کے نتیجے میں ملک میں امن بحال ہوا اور سرمایہ کاری کے لیے ماحول بہتر ہوا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم، افواج پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شاندار اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عوام میں پائی جانے والی سیاسی بے چینی کا خاتمہ ہوگا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ملک کا موجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی اصل وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے،اگر ہم پوری ایمانداری سے آئین کی پاسداری کریں تو یہی نظام مستقبل میں بھی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے مکمل طور پر فعال اور کامیاب رہے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ووٹ کی طاقت اور عوامی مینڈیٹ پر یقین رکھتی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کسی اور طریقہ کار پر یقین رکھتی ہے۔

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری نے بھی وہی کہا جو ہم نے کہا تھا، صوبےکی شکل ون یونٹ کے بعد ختم ہوئی مگر ویسے ہی بحال نہیں ہوئی۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہر گھر غریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے۔

سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، پنجاب میں ایک نہیں بلکہ دو صوبے بنائے جائیں، پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ مزید صوبوں کے قیام کا فیصلہ کرنا کسی اور کا نہیں بلکہ عوام کا اختیار ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی انتظامی اصلاحات اور حکومتی امور کے حوالے سے جو اہم باتیں کی ہیں، وہ انتہائی غور طلب اور وقت کی اہم ضرورت ہیں۔