دینہ/ جہلم: لہڑی موڑ کے قریب سی سی ڈی اور مبینہ منشیات فروشوں میں مبینہ مقابلے کے دوران بین الصوبائی منشیات فروش شاہ زیب خالد مارا گیا۔ ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جہلم کے مطابق دینہ میں لہڑی موڑ کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ٹیم اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، […]
جہلم: ماہ ربیع الاول اور 12 ربیع الاول کے حوالے سے عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کو شایانِ شان، پُرامن اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس […]
جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں 17 سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 487 افراد، 194 گھروں اور 21 ہوٹلز و بس اسٹینڈز کو چیک کیا گیا۔ دورانِ سرچ […]
جہلم: ضلع جہلم میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے معمولاتِ زندگی شدید متاثر کر دیے۔ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں برساتی نالوں اور نشیبی مقامات پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ کئی علاقوں میں بارشی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لنگر پور […]
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر اور اس کے بھائی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس کو ایمرجنسی 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ ایک […]
جہلم ٹول پلازہ سے مسہ کسوال تک جی ٹی روڈ شدید خستہ حالی کا شکار ہو گئی، جگہ جگہ گہرے گڑھوں کے باعث سڑک ٹرانسپورٹرز، شہریوں اور مسافروں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے، جبکہ آئے روز حادثات کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی رہائشیوں اور مسافروں کے مطابق […]
جہلم شہر کے مرکزی تحصیل روڈ مین بازار کی بیوٹیفکیشن اور تزئین و آرائش کا منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا، جبکہ نکاسیٔ آب کا نظام درست نہ ہونے کے باعث شہریوں اور تاجروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار کا مرکزی داخلی راستہ تحصیل روڈ سے منسلک ہے۔ تحصیل […]
پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس نے مویشی چوری کے مقدمہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کے قبضہ سے مالِ مسروقہ فروخت کرکے حاصل کی گئی 40 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کی زیرِ نگرانی […]
سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے پٹرول کی ناپ تول میں کمی اور صارفین سے مبینہ دھوکا دہی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نواحی علاقے رسولپور میں ایک پٹرول پمپ کو موقع پر سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کو شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ بعض […]
لاہور: پروفیسر ساجد مقبول آڈیٹوریم، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز (UCHS) اور مائنڈ آرگنائزیشن کے تعاون سے سینئر اور جونیئر ڈاکٹرز کے مابین ہم آہنگی کے فقدان کے موضوع پر پری کانفرنس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ روز صبح 9 بجے […]
جہلم: بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث جہلم میں کم آمدنی والا غریب اور سفید پوش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، جبکہ معیاری آٹے کی قیمتوں میں کمی کا منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ […]