Her News | Latest News, Current Affairs, Minorities, Women, Entertainment News
ْہر نیوز" ایک جدید اردو آن لائن نیوز پلیٹ فارم ہے جو ، اقلیتوں، خواتین سماجی انصاف، تعلیم، صحت، ماحول، اور قومی و بین الاقوامی خبروں پر مبنی مستند، غیر جانب دار اور باخبر صحافت کے لیے وقف ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا بنیادی مقصد ایک ایسا صحافتی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ آوازیں سنی جائیں جو عموماً نظرانداز کر دی جاتی ہیں۔ ہم خواتین، اقلیتوں، نوجوانوں، اور پسے ہوئے طبقات کے مسائل، کامیابیاں، اور خیالات کو اجاگر کرتے ہیں تاکہ ایک زیادہ باخبر، بااختیار اور ہم آہنگ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
لزبن (خبر رساں ایجنسیاں) — دنیا ئے فٹبال کے سپر اسٹار اور پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ ساتھی، ماڈل اور انفلوئنسر جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی ہے۔ دونوں 11 اگست 2026 کو پرتگال کے ساحلی شہر کاسکائس میں ایک نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں بندھے۔ تقریب میں ان کے پانچوں بچے بھی موجود تھے۔ رونالڈو کے نمائندوں نے اسے ایک “نجی اور ذاتی لمحہ” قرار دیا۔ رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام…
ایک بادشاہ کو اپنے مرحوم استاد سے بڑی عقیدت تھی۔ استاد نے مرتے وقت اسے ایک خط دیا اور کہا جب بھی سلطنت کے حالات بگڑنے لگیں، اسے کھول کر پڑھ لینا۔ اس میں وہ اصول ہیں جن پر چل کر تم اپنی رعایا کے ساتھ انصاف کر سکو گے۔ بادشاہ نے خط کو سونے کے فریم میں جڑوا کر محل کے سب سے بڑے دربار میں آویزاں کر دیا۔ ہر سال استاد کی برسی پر شاندار تقریب ہونے لگی۔ محل سجایا جاتا، درباری نئی پوشاکیں پہنتے، استاد کی…
(Reconciliation and Peace Innovative Development - RAPID) ریپڈ چیرٹی نے پاکستان کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور مستحق طلبہ و طالبات کے لیے اسپرنگ سمسٹر 2027 کی اعلیٰ تعلیم کی اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ اسکالرشپس ایسے طلبہ و طالبات کے لیے ہیں جو کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا اعلیٰ تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم ہیں اور اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مالی معاونت کے…
غزل غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیا تمام رات قیامت کا انتظار کیا ہنسا ہنسا کے شب وصل اشک بار کیا تسلیاں مجھے دے دے کے بے قرار کیا یہ کس نے جلوہ ہمارے سر مزار کیا کہ دل سے شور اٹھا ہائے بے قرار کیا سنا ہے تیغ کو قاتل نے آب دار کیا اگر یہ سچ ہے تو بے شبہ ہم پہ وار کیا کسی طرح جو نہ اس بت نے اعتبار کیا مری وفا نے مجھے خوب شرمسار کیا نہ آئے راہ پہ وہ عجز بے شمار کیا شب وصال بھی میں نے تو انتظار کیا…
Photo Courtsey: Vatican News پاکستانی کتھولک بشپس نے ویٹیکن میں پوپ لیو سے ملاقات کی ہے ۔ بشپس نے پاکستان میں چرچ کے مستقبل کے حوالے سے نئی امید کا اظہار کیا ہے، جبکہ مسیحی برادری کو درپیش سنگین مسائل کو بھی اجاگر کیا۔ پاکستانی کیتھولک بشپس کے صدر اور حیدرآباد کے بشپ سمسن شکاردین نے ویٹیکن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ بشپس کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسیحیوں کو…
کراچی (نیوز ایجنسی) — پاکستان کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی آل راؤنڈر فاطمہ ثنا نے زمبابوے کے خلاف سریز میں ایک یادگار اننگز کھیلتے ہوئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تاریخ کی سب سے تیز نصب سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ فاطمہ ثنا نے صرف 15 گیندوں پر دھواں دار 50 رنز بنائے، جو خواتین کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کی سب سے تیز ترین ففٹی قرار دی جا رہی ہے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے…
ارجنٹینا کے کروز شپ سے پھیلنے والا 'ہنٹا وائرس': عالمی ادارہ صحت کی وارننگ اور اہم حقائق بیونس آئرس (نیوز ڈیسک): ارجنٹینا کے ساحل پر موجود ایک لگژری کروز شپ 'ایم وی ہونڈیئس' (MV Hondius) اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا جب وہاں 'ہنٹا وائرس' کے پراسرار پھیلاؤ کی تصدیق ہوئی۔ اس واقعے نے نہ صرف سیاحوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا بلکہ عالمی سطح پر صحت کے اداروں کو بھی الرٹ کر دیا ہے، کیونکہ…
وزیر اعظم مودی کتھولک بشپ کانفرس آف انڈیا کے ساتھ ایک تصویر نئی د ہلی (اردو نیوز) — بھارت کی مرکزی حکومت نے مارچ 2026 میں لوک سبھا میں فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا ہے جس کے تحت غیر ملکی امداد سے چلنے والے مذہبی اور فلاحی اداروں کی جائیدادوں پر حکومت کا براہ راست کنٹرول ممکن ہو سکے گا۔ مسیحی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ بل گرجا گھروں، سکولوں، ہسپتالوں اور چیریٹی اداروں کی جائیدادوں…
اسلام آباد/لاہور: انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے اپنی سالانہ رپورٹ " انسانی حقوق کی صورتِحال 2025" جاری کر دی ہے، جس میں ملک میں آئینی ضمانتوں اور زمینی حقائق کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کے دوران شہری آزادیوں، عدلیہ کی آزادی اور اظہارِ رائے پر سخت قدغنیں دیکھی گئیں خواتین، بچے اور اقلیتیں معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے سال 2025 انتہائی مشکل…
AI Generated Illurstration ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بستی میں نیا قانون آیا کہ "چوری کرنا سخت منع ہے اور چور کو سات سال جیل ہوگی"۔ بستی والے بہت خوش ہوئے، لیکن جب پہلا چور پکڑا گیا تو قاضی صاحب نے فیصلہ سنایا: "چور کو تو جیل بھیج دو، لیکن جو مال اس نے چرایا ہے، وہ چور کی ملکیت ہی رہے گا کیونکہ چوری کا عمل تو ہو چکا!" پنجاب کا نیا چائلڈ میرج ایکٹ بھی کچھ اسی منطق پر استوار ہے۔ اس ایکٹ کی سب سے…